جموں//جموںوکشمیر میڈیکل سپلائز کار پوریشن لمٹیڈ نے ادھوگ بھون میں’’ جی اِی ایم پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ‘‘ پر ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھردواج نے ورکشاپ کا اِفتتاح کیاجس میں چیف میڈیکل اَفسران ، بلاک میڈیکل اَفسران ، چیف اکائونٹس اَفسران کے علاوہ صوبہ جموں کے تمام اَضلاع کے ڈیلنگ اسسٹنٹس نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَپنی اَفتتاحی تقریب میں کہا کہ کس طرح GeM نے سرکاری خریداری میں اِنقلاب لایا ہے اور GeMکے حصولی نظام کو سیکھنا کتنا ضروری ہے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی شرکأ اَپنے ورکنگ سسٹم کو مزید بہتر کرنے کے لئے اِس ورکشاپ سے حاصل ہونے والی اَپنی مہارت کو بہترین طریقے سے اِستعمال کریں گے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ڈاکٹر یشپال شرمانے کارپوریشن کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی اور اِس کے علاوہ خریداری کے عمل میں نچلی سطح پر محکمہ کو درپیش اُبھرتے ہوئے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ڈی وِی ڈی ایم ایس سے پروکیورمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ پر پرزنٹیشن پیش کی۔GeM سرٹیفائیڈ ایکسپرٹ ایل بی گوتم نے GeM کو اِس کے مختلف ماڈیولز اور اس موضوع پر عملی مظاہروں سے بیان کیا۔ڈائریکٹر جنرل ، اے ایف ایم ایس کے نمائندے کرنسل آشیش بنر جی نے ’’ میڈیکل پروکیورومنٹ ان سپلائی چین مینجمنٹ ۔ گورنمنٹ اِی۔ مارکیٹ پلیسس ‘‘ پر ایک سیشن دیا۔جانسن اینڈ جانسن کے گلوبل سمارٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر روہت لوہانی نے بہترین انوینٹری کے اِنتظام کے لئے ’’ افیشنٹ مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹنگ میٹریل فار اوپٹمل اِنونٹیری مینجمنٹ ‘‘ پر ایک پرزنٹیشن دی۔










