افسروں اور ڈویلپروں کو معیاد بند مدت کے اندر مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی
جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اَتل ڈولو نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں زرعی منصوبوں کے لئے ایگر ی کلچر ایپکس مانٹیرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اَتل ڈولو نے ڈیش بورڈ کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈویلپر وں اور محکموں کو ’’ مشن موڈ‘‘ میں کام کرنے کی تلقین کی تاکہ یہ ماڈیول کا شت کاری اور زراعت سے منسلک دیگر شعبوں کی سرگرمیوں سے وابستہ ہدف شدہ مستحقین کے لئے بروقت وقف ہوجائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ان منصوبوں کے لئے آن لائن رِپورٹنگ ، مانیٹرنگ اور تجزیہ ڈیش بورڈ تیار کرنے کے لئے ٹائم لائنز متعین کیں جنہیں ایپکس کمیٹی نے پہلے ہی کلیئر کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا ہ ایگر ی کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ایک سکل پلان تیار کرنے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور آف لائن کورسز اہم عناصر ہوں گے۔اِس سے قبل ایک پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میںڈیش بورڈ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔اَتل ڈولو نے متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ ڈویلپروں کی طرف سے اُجاگر کئے گئے تمام معاملات کو فوری طور سے نمٹائیں تاکہ باقی ماندہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ ڈیش بورڈ کو بینکوں کے ساتھ منسلک کیا جانا چاہئے کیوں کہ بینکوں کے ساتھ اِنٹرفیس ضروری ہے تاکہ اِستفادہ کنندگان کو قرض کی اِس کی زیر اِلتوأ درخواست کی صورتحال یا کسی اور مقصد کا پتہ چل سکے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ جموں وکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کے لئے متعدد اقدامات میں سے ایک ہوگا اور یہ 29منصوبے اقدام کا ایک حصہ ہیں۔میٹنگ میں جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی تبدیلی کا تصور کرنے والے 29پروجیکٹوں کے متعدد قابل نگرانی اِشاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ان میں بیج او ربیج کی ضرب کاری کے سلسلے کی ترقی ، جموں وکشمیر میں مخصوص فصلوں کا فروغ ، کھلی اور متوقع کاشت کے تحت سبزیوں اور غیر ملکی سبزیوں کو فروغ دینا،زراعت کی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانا، بی کیپنگ کی حفاظت اور غذائی اناج (جوار) کو فروغ دینا شامل ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری ، سیکرٹری اے پی ڈی ، ایگزیکٹیو آفیسر جے کے اِی جی اے ، ڈائریکٹر سیری کلچر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر زراعت جموں/ کشیر ، ڈائریکٹر باغبانی کشمیر / جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر این آئی سی ، ٹیکنیکل اَفسران اے پی ڈی ،جے اینڈ کے بینک کے نمائندے ، تکنیکی ورکنگ گروپس کے پرجیکٹ لیڈز، آئی ماہرین کے علاوہ سکاسٹ کشمیر ، پشوپالن ، آئی ٹی اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔










