ایڈوکیٹ جنرل آر گنائزیشن کا جسٹس سنجیو کمار کے والد کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

جموں//ایڈوکیٹ جنرل آرگنائزیشن کے لأ اَفسران اورسٹاف ممبران نے آج ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ کی صدارت میں جسٹس سنجیو کمار کے والد اُتم چند شکلا کے اِنتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی میٹنگ منعقد کی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے اُتم چند شکلا کے اِنتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اِسی طرح کی تعزیتی میٹنگ سری نگر کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محسن الشوکت قادری نے کی۔تمام شرکاء بشمول سینئرز ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور دیگر سرکاری وکلاء، افسران اور ملازمین نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ابدی سکون اور سوگوارکنبے کی اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے مرحوم کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی۔