ایم وِی ڈی نے گھاٹ ڈوڈہ میں کمرشل ڈرائیوروں میں’ روڈ سیفٹی مہم‘ کے تحت بیداری پھیلائی

ڈوڈہ//موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) ڈوڈہ نے ضلع ترقیاتی کمشنرہرویندر سنگھ کی رہنمائی اور اے آر ٹی او راجیش گپتا کی نگرانی میں گھاٹ روڈ پر روڈ سیفٹی اقدامات کی تقریب کا اِنعقاد کیا۔اِس کا بنیادی مقصد کمرشل ڈرائیوروں اور دیگر سڑک اِستعمال کرنے والوں میں ڈرائیونگ کے دوران حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔جاری نیشنل روڈ سیفٹی مہینے کے ایک حصے کے طور پر ، گھاٹ روڈ پر مہینے کے آٹھویں دن ایک خصوصی انفورسمنٹ کم بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی لازمی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ، سوار ی اور سوار دونوں کے لئے اہمیت پر زور دیا گیا۔ مزید برآں، شرکأ کو سڑک پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بارے میںروشناس کیا گیا۔یہ پروگرام اے آر ٹی او ڈوڈہ اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دیگراَفسروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جس میں روڈ سیفٹی کو فروغ دینے اور حادثات کو روکنے کے لئے کمیونٹی کے عزم پر زور دیا گیا۔