ایل جی منوج سنہا نے ’شری کیلاکھ سندیش پنچانگ کیلنڈر‘ کے ساتویں ایڈیشن کا اجرأ کیا

ایل جی منوج سنہا نے ’شری کیلاکھ سندیش پنچانگ کیلنڈر‘ کے ساتویں ایڈیشن کا اجرأ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’شری کیلاکھ سندیش پنچانگ کیلنڈر‘ کے ساتویں ایڈیشن کا اجرأ کیاجو شری کیلاکھ جیو تش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر آچاریہ مہامندلیشور سوامی کیلاش نند گری جی مہاراج بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان مہنت روہت شاستری ، اِداریہ ٹیم اور ٹرسٹ کے تمام ممبران کو مُبارک باد دی۔یہ پنچانگ کیلنڈر ویدک روایات، مبارک مواقع، مذہبی رسومات، تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر جسٹس وِنود چٹرجی کول اور شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان کے ممبران بشمول ڈاکٹر گووند شرمااور ڈاکٹر مینا شرما راج بھون میں موجود تھے۔