S. P. College

ایس پی کالج کی عرفی یوسف کو نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ سے نوازا گیا

سری نگر//ایس پی کالج کی طالبہ عرفی یوسف بانہال سے بی ایس سی ( آخری سال) کو نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اُنہیں یہ ایوارڈ ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا جہاںمنعقدہ نیشنل یوتھ ایکسچینج پروگرام میں 18سے 20؍ اگست 2023ء تک ملک بھر کی 17ریاستوں نے حصہ لیا۔عرفی یوسف کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا جو اس نے اَپنی این جی او ’’ لیونگ فار اَدرس بینگ ہیلپ فُل فائونڈیشن‘‘ کے ذریعے تعلیمی میدان میں سماجی کارکن کے طورپر کئے گئے زبردست کام کے لئے کیا تھا۔کالج کے پرنسپل نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو مُبارک باد پیش کی اور اس کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا اور کالج سٹاف اور طلبانے بھی اِس شاندار کام کرنے پر اسے مُبارک باد دی۔