ضلع اِنتظامیہ اننت ناگ عقیدت مندوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر
اننت ناگ// ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے شری اَمرناتھ جی یاترا ( ایس اے این جے وائی) 2023ء کے احسن اور کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے یاترا سے متعلق مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تمام لائن محکموں کے اَفسران اور مختلف شراکت داروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو شراکت داروں بشمول ٹینٹ ہولڈروں ، پونی والوں ، پٹھو والو ، پالکی والوں ، مزدوروں اور دیگر خدمات فراہم کرنے و الوں نے اَپنے تعاون اور حمایت کا یقین دِلایا جبکہ عقیدت مندوں کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بڑھانے کے طریقے بھی تجویز کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یاترا کی مذہبی اہمیت اور مثالی مہمان نوازی کے لئے بالعموم کشمیر یوں اور اننت ناگ کے لوگوں کی بالخصوص عظیم ساکھ پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یاتریوں کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی نے زائد قیمتی اور اوور چارجنگ جیسی بد دیانتی کو روکنے کے لئے سنجی 2023ء کے سروس فراہم کرنے والوں کے لئے مقرر کردہ نرخ پر عمل کرنا ہوگا۔اُنہوں نے ہر ٹرانزٹ اور ہالٹنگ سٹیشن پر یاتریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس میں پینے کے پانی ، بیت الخلاء کی سہولیات ، صفائی ستھرائی ، خیموں میں مناسب بستر ، خیموں کے اَندر اور اِرد گرد صفائی اور یاترا راستے میں اَچھے معیار کے واٹر پروف خیمے شامل ہیں۔اُنہوں نے یاترا کے دوران اَفسران اور سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون اورتال میل کی اہمیت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں کہ سنجی2023ء کو آسانی سے مؤثر طریقے سے اَنجام دیا جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اِس سلسلے میں ہر قدم اُٹھایا جارہا ہے۔میٹنگ میں اے ڈی سی ( اے ) ، ایس پی ، سی ا،ی او پی ڈی اے ، سی اے ایچ او، ڈی ایف او ایس ڈی ایم پہلگام ، اے سی آر اننت ناگ ، اے سی ایل ، اے آرٹی او ، اے ڈی فوڈ اور سروس فراہم کرنے والوں کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔










