ایس آئی اے کشمیر کی جانب سے بڑی کارورائی

ایس آئی اے کشمیر کی جانب سے بڑی کارورائی

شوپیان سے حزب المجاہدین کے او جی ڈبیلو کی گرفتاری کے ساتھ سلیپر سیل گروہ کا پردہ فاش

سرینگر/ سی این آئی // سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کشمیر نے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سلیپر سیل کے طور پر کام کرنے والے ایک اوور گراؤنڈ ورکر کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے شوپیان میں گرفتار حزب دہشت گرد کے ساتھی سلیپر سیل کا پردہ فاش کیا۔ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’’ انتھک کوششوں کے بعد، ایک او جی ڈبلیو، الطاف حسین وگے ولد غلام محی الدین وگے ساکنہ ریبن گنڈ، بہرام شوپیاں، جو دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کیلئے سلیپر سیل کے طور پر کام کرتا تھا، کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر کے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2025کے تحت جاری تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ایس آئی اے کشمیر کو شواہد ملے ہیں، جس سے گرفتار ملزم کا ایک دہشت گرد ہینڈلر سے تعلق ثابت ہوتا ہے، جس کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے، جس کے کہنے پر او جی ڈبیلو دہشت گردانہ، غیر قانونی اور ملک مخالف سرگرمیوں کو منظم کر رہا تھا، دہشت گردی کی سازش، پروپیگنڈہ اور بھارت مخالف بیانیے کو آگے بڑھا رہا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی سرگرمیوں کا مقصد نہ صرف خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے او جی ڈبلیو الطاف حسین وگے ولد غلام محی الدین وگے کی گرفتاری ان سلیپر سیلوں کو بے نقاب کرنے کی راہ میں ایک بڑی کامیابی ہے جو انتہائی بنیاد پرست ہیں، علیحدگی پسند، غیر قانونی اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے والے، دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے والے بھی ہیں ۔