بال تل،بٹوٹ ،بھدرواہ،کٹرہ،پتنی ٹاپ اورریاسی میںدوران شب موسلادار بارشیں
سری نگر//بال تل،بٹوٹ ،بھدرواہ،کٹرہ،پتنی ٹاپ اورریاسی میں موسلادار بارشیں اورٹنل کے آرپار کے باقی علاقوں میں ہلکی تادرمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کے بعدمنگل کو جموں وکشمیر کے بیشتر علاقوں میں دن بھرموسم خشک وخوشگوار رہا،تاہم سہ پہر اورشام کے وقت کئی علاقوںمیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے منگل کوشام دیر گئے عمومی طورپرتیز ہوائیں چلنے اوربارشیں ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگلے4دن جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپر خشک اورگرم رہے گا،تاہم29اور30مئی کوکشمیر میںمخصوص مقامات پر مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ جموں صوبے میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچر اوراتوار کی طرح ہی پیرکی سہ پہر اورشام کے وقت کشمیر وادی اورجموں صوبے میں مطلع ابروآلود رہنے کے بعدتیز ہوائیں چلیں اورکئی مقامات پر موسلا دار بارشوںکاسلسلہ شروع ہواجورات بھرجاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر وادی میں بال تل کے پہاڑی علاقہ میں سب سے زیادہ یعنی54ملی میٹر تک بارش منگل کی صبح ساڑھے 8بجے تک ریکارڈ کی گئی جبکہ وادی کے باقی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں ۔اُدھر صوبہ جموں کے بٹوٹ ،بھدرواہ،کٹرہ،پتنی ٹاپ اورریاسی میں موسلادار بارشیں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ منگل کی شام کوبھی مخصوص علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعدہلکی تادرمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، جموں اور کشمیر میں بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم منگل کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج (منگل)کے علاوہ، اگلے چار دنوں تک کسی خاص موسم کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے منگل کوشام دیر گئے عمومی طورپرتیز ہوائیں چلنے اوربارشیں ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگلے4دن جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپر خشک اورگرم رہے گا،تاہم29اور30مئی کوکشمیر میںمخصوص مقامات پر مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ جموں صوبے میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔










