محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

اگر انکوائری میں پلوامہ کے2مقتول شہری بے قصور پائے گئے تو….

حکومت قریبی کو رشتہ داروں کو SRO-43کے تحت نوکریاں فراہم کرے گی

پنڈت ملازمین کی قصبوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کے قریب تعیناتی ہوگی :صوبائی کمشنرکشمیر

سری نگر//صوبائی کمشنرکشمیر پی کے پولے نے بدھ کے روز کہا کہ پلوامہ میں دو شہریوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہے اور اگر دونوں مقتولین بے قصور پائے جاتے ہیں، تو حکومت دونوں شہریوں کے قریبی رشتہ داروں کو ایس آرائو43کے تحت سرکاری نوکریاں فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشتعل کشمیری پنڈت ملازمین کی خدمات سے متعلق مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے،بدھ کویہاں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈاکٹر مشتاق احمد اور روٹری کلب کے سربراہ ڈاکٹر راجیو پردھان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں شہری ہلاکتوں کی مجسٹریل انکوائری پہلے ہی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ مہلوکشہریوں کے ملوث یاشامل ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اگر ان کی شمولیت نہیں پائی جاتی ہے، تو تمام امدادی اقدامات اور ایس آرائو 43 کے فوائد ان کے خاندانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔کشمیری پنڈت ملازمین کے بارے میں صوبائی کمشنرکشمیر پی کے پولے نے کہا کہ انہوں نے مختلف محکموں کے سربراہان، چیف انجینئروں اور ڈائریکٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے کہا گیا کہ پنڈت ملازمین کی پوسٹنگ یاتعیناتی قصبوں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کے قریب کی جائے تاکہ غیر محفوظ علاقوں سے بچا جا سکے۔ انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو تحفظ کا احساس یقینی بنایا گیا ہے۔ڈویژنل کمشنر کشمیرنے کہاکہ پنڈتوں کی ملازمتوں سے متعلق تمام مسائل بشمول دور دراز مقامات پر ڈیوٹی، ایک ہی جگہ پر جوڑوں کی منتقلی اور میرے دائرہ اختیار میں آنے والے دیگر متعلقہ مسائل کو جلد مکمل کر کے زمین پر لاگو کیا جائے گا۔آدھی رات کو ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پرصوبائی کمشنرکشمیر پی کے پولے نے کہا کہ یہ واقعات خاص طور پر لکڑی کی چھت کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سرکاری محکموں کے تمام بڑے دفاتر کا دورہ کرے گا اور وہاں فائر آڈٹ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات دستیاب کرائے جائیں گے۔روٹری انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میڈیکل ہیلتھ کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، صوبائی انتظامیہ کے سربراہ پی کے پولے نے کہا کہ کووڈ کی تین لہروں کی وجہ سے ملتوی ہونے والی بیک لاگ سرجریز کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے کام کرنے والے تقریباً14سے15 آپریشن تھیٹروںمیں 2100 سرجریاں یایاآپریشن کئے گئے ہیں،انہوںنے کہاکہ آپریشن تھیٹروں میںڈاکٹر اوردوسرے عملے کے لوگ صبح 7بجے سے شام 8 بجے تک کام کرنا شروع کرتے ہیں۔صوبائی کمشنرکشمیر پی کے پولے نے کہا کہ سرجریاںکشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں کی گئیں۔