پولیس اہلکارہلاک بیٹی زخمی حالت زیر علاج :پولیس
سرینگر//شہر سری نگر کے انچار صورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس حملے میں پولیس اہلکار اپنی بیٹی سمیت زخمی ہوا ہے پولیس نے بتایا اس واقعے میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوا ہے جبکہ اس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے جس کی حالت تقریباً خطرے سے باہر ہے دونوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی تیز کر دی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر سرینگر کے صورہ کے آنچار علاقے میں منگل کی شام 5بجے20منٹ پر نا معلوم ملی ٹنتوں نے ایک جموںو و کشمیر کے ایک اہلکار صیف اللہ قادری ولد محمد سعید قادری ساکن ملک صاحب صورہ پر نذدیک سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ بیٹھا ہے ۔کشمیر پولیس زون نے ایک تویٹ میں لکھا ہے کہ اس واقعے میں اہلکار کی بیٹی بھی گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا دونوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ بیٹی کی حالت مستحکم ہے ۔اس واردات کے بعد پولیس اور فورسز کی ایک بڑی تعداد علاقے میں پہنچی ہے جہاں حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے علاقے میں تلاشی کارروائیاں دیر گئے تک جاری تھی۔واضع رہے سرینگر میں پولیس نے دو روز قبل ہی ایک ماڈول کا پردہ فاش کر کے ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کیا ہے ۔










