Lt Governor Manoj Sinha meeting All Minority Employees Association Kashmir

آل مائنارٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کشمیر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//آل مائنارٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اِس کے صدر سنجے کول کی سربراہی میں وفد نے پیایم ڈی پی اور دیگر روزگار سکیموں کے تحت اقلیتی برادری کے ملازمین کے مختلف مسائل کو پیش کیا جو صوبہ کشمیر میں کام کر رہے ہیں۔وَفد کے اَرکان نے اقلیتی برادری کے ملازمین کے بہت سے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔