پربھاری آفیسر کے طورپر بگلا جکھ کا دورہ کیا اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا
سانبہ//پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار جو ضلع سانبہ کے مینٹر سیکرٹری بھی ہیں ،نے کا دورہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی سی آفس سانبہ میں ضلعی اَفسران کی میٹنگ میں مختلف حکومتی معاونت والی سکیموں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا، ایس پی سانبہ ابھیشیک مہاجن ، اے ڈی سی راکیش دوبے ، اے سی آر سانبہ منوہنسا ، سی پی او سانبہ ثقلین کور کے علاوہ دیگر ضلع اَفسران بھی موجود تھے۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں کے تحت ریکارڈ حصولیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اِس کے علاوہ ضلع میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے چلائے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال بھی پیش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع میں مختلف سی ایس ایس کے تحت شروع کئے گئے کچھ پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں او ردیگر تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔اُنہوں نے متعدد دیہی ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں جامع تفصیلات فراہم کیں جن میں آئی ڈبلیو ایم پی ،پی ایم اے وائی ۔ جی، ایس بی ایم۔ دوم ، منریگا ، ایس اے جی وائی ، اَمرت سروور ، شہری ترقیاتی پروگرام ، سڑکیں اور عمارتیں ، پی ایم جی ایس وائی ، آیوشمان بھارت ، جل جیون مشن ، پاور ڈیولپمنٹ سکیمیں، سماجی تحفظ کی سکیمیں،پی ایم کسان ، مالی شمولیت کی سکیمیں جیسے پی ایم جے ڈی وائی ، مدرایوجنا ، پ یایم جے جے بی وائی ، اَٹل پنشن یوجنا کے دیگر سکیمیں شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے مختلف سکیموں کے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مختص اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مقررکردہ ٹائم لائنز پر عمل کریں ۔ اُنہوں نے زرعی اَفسران پر زور دیا کہ وہ سرحدی پٹی کے علاقے میں موسم والی فصلوں کے ساتھ غیر روایتی فصلوں کی بوائی کو فروغ دیں۔آلوک کمار نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً سرکاری معاونت والی سکیموں کے اِستفادہ کنند گان کا جائزہ لیں تاکہ اہل اِستفادہ کنند گان کو محروم نہ رکھا جائے۔اُنہوں نے ایجوکیشن آفیسر کو کلسٹر سسٹم کی عمل آوری سے پریکشاپائی چرچا پورٹل میں تمام سکولوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا ۔اُنہوں نے عوام میں بیداری پیدا کرنے اور تمام سرکاری خدمات کو یقینی بنانے کے لئے معلومات کی ترسیل میں جدید ٹیکنالوجی کے اِستعمال پر بھی زور دیا۔بعد میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے پنچایت بگلا جکھ کا بھی دورہ کیا جہاں وہ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کے دوران وِزٹنگ آفیسر تھے اور اَب انہیں ایک برس کی مدت کے لئے پربھاری آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔سیکرٹری نے ایک جائزہ اور فالو اَپ میٹنگ منعقد کی جس میں سرپنچ رمیش کمار اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔پربھاری آفیسر نے جائزہ کے دوران گزشتہ ماہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں گولڈن ہیلتھ کارڈ، لینڈ پاس بک ، کے سی سی ، سوئیل ہیلتھ کارڈ، سیلف ایمپلائمنٹ سکیمیں ، حمایت کے تحت ہنر مندی کی تربیت کے لئے نوجوانوںکی شناخت وغیرہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔










