آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ نے قبائلی طلباء کیلئے ’’ آرینس جے کے سُپر 50 ‘‘ کا آغاز کیا

آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ نے قبائلی طلباء کیلئے ’’ آرینس جے کے سُپر 50 ‘‘ کا آغاز کیا

جموں// آرینز گروپ آف کالجز راج پورہ چندی گڑھ کے قریب جموں کے پنچائت بھون میں ایک پروگرام ’’ آرینز جے کے سُپر 50 ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت 50 ضرورت مند اور مستحق طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ پروگرام کیلئے آرینز میں مختلف تکنیکی کورسز کیلئے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ تقریب میں عملی طور پر سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مہمان ذی وقار ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی امور ڈاکٹر عبدالخبیر اور نوڈل آفیسر پرائم منسٹر سپیشل اسکالرشپ سکیم ( پی ایم ایس ایس ایس ) اجیت انگرال تھے ۔ چئیر مین آرینز گروپ جموں و کشمیر ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے صدارت کی ۔ جموں کے قبائلی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت آرینوں کا یہ ایک عظیم اقدام ہے ۔ پروگرام کیلئے طلباء ایسے علاقوں سے آئے ہیں جہاں بہت کم کالجوں اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے طلباء تکنیکی تعلیم سے محروم ہیں اور وہ جموں و کشمیر سے باہر زیادہ فیس کا ڈھانچہ بھی برداشت نہیں کر سکتے لیکن آرینز نے انہیں تعلیم اور بااختیار بنانے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے اور وہ کوئی اضافی ٹیوشن فیس نہیں لیں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ قبائلی امور جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالخبیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے قبائلی طلباء کو اسکالرشپ کے طور پر سالانہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزار سے 40 ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ کالجوں کے ذریعے ٹیوشن فیس 80 ہزار روپے تک وصول کی جاتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسکالر شپ کی رقم پر نظر ثانی کیلئے انتظامی محکمہ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ نوڈل آفیسر پی ایم ایس ایس ایس جموں و کشمیر پروفیسر اجیت انگرال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلباء کیلئے ریاست سے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے خصوصی اسکالر شپ اسکیمیں موجود ہیں اور دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اس سے آگاہ ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں آرین گروپ آف کالجز کے اقدام کو سراہا ۔ چئیر مین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے جموں و کشمیر کے محکمہ قبائلی امور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرینز سُپر 50 پروگرام کیلئے ضرورت مند 50 مستحق طلباء کو میرٹ کم مینس کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ موجودہ آرینس جموں و کشمیر کے طلباء نہ صرف انجینئرنگ ،منیجمنٹ ، لاء ، فارمیسی ، نرسنگ ، زراعت ، تعلیم وغیرہ میں تعلیمی اعتبار سے مضبوط ہیں بلکہ وہ اختراعات کر کے یو ٹی کا فخر بھی ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرینز گروپ ڈاکٹر گریما ٹھاکر نے آرینز گروپ میں پیش کئے جانے والے مختلف تکنیکی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ اس موقع پر آرینز گروپ کے فیکلٹی ممبران بشمول انجینئر جسویندر سنگھ ، انجینئر انیل کمار ، انجینئر رئس ، انجینئر ثاقب ، انجینئر انکیتا ٹھاکر بھی موجود تھیں ۔