سری نگر//بدھ کی کھلتی دھوپ اورجمعرات کوکبھی دھوپ کبھی چھائوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگلے10دنوں کے دوران کبھی کبھی اورکہیں کہیں بونداباندی اورہلکی بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔اس دوران جمعرات کی صبح اچھی دھوپ نکلنے کے بعدبعددوپہر اچانک پوری وادی میں آسمان پربادل چھاگئے،اورسہ پہرکے بعدسری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں ،کہیں بونداباندی ہوئی توکہیں گرج چمک کیساتھ تیزبارشیں بھی ہوئیں۔اس دوران گلمرگ سمیت شمالی کشمیر میں کچھ ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی صبح کے وقت دھوپ نکلنے سے دن کی گرمی برقرار رہی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوکہ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.9ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔قاضی گنڈ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے مزیدکہاکہ پہلگام میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 2.0ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ادھر شمالی کشمیرمیں واقع مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ رواں سیزن میں معمول کی بات ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں درجہ حرارت معمول سے3.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے1.8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ 29اور30اپریل کو ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے ایک ہفتے کیلئے کسی اہم موسم کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔دریں اثناء دوران جمعرات کی صبح اچھی دھوپ نکلنے کے بعدبعددوپہر اچانک پوری وادی میں آسمان پربادل چھاگئے،اورسہ پہرکے بعدسری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں ،کہیں بونداباندی ہوئی توکہیں گرج چمک کیساتھ تیزبارشیں بھی ہوئیں۔اس دوران گلمرگ سمیت شمالی کشمیر میں کچھ ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی










