لاسی پورہ//سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرنیور شپ ڈویلپمنٹ ( سی آئی ای ڈی ) ، اسلامک یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) اونتی پورہ اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ ( آئی اے ایل ) نے ہنر مندی کی نشو و نما ، انٹر پرنیور شپ اور اختراع میں تعاون کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ انڈسٹری ۔ اکیڈمیا کے اس تعاون کا مقصد آئی یو ایس ٹی طلباء کو کثیر صنعتی انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی پلوامہ میں لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کرنا ہے تا کہ ان کے کاروبار کو جدت اور اپ گریڈ کیا جا سکے جن کی تعداد اب 400 سے زیادہ ہے ۔ وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل اے رومشو، جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے نے اس ایم او یو کو آئی یو ایس ٹی کی اکیڈمیا انڈسٹری پارٹنر شپ کے سفر میں ایک اور تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا ’’ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں درپیش چیلنجز کا سامنا ہے ۔ اکیڈمیا اور صنعت دونوں کیلئے طلباء کو ہنر مند بنانے میں تعاون کرنے کا موقع اور دوسری باتوں کے ساتھ جدت ، انکیو بیشن ، انٹر پرنیور شپ ، تحقیق اور ترقی کے فروغ کیلئے آئی یو ایس ٹی کے اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای کی مدد کرے گا ۔ پروفیسر رومشو نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے دوران اعلان کیا کہ آئی یو ایس ٹی میں صنعتی قیادت کی نمائندگی کے ساتھ اکیڈمیا ۔ انڈسٹریل کونسل قائم کی جائے گی اور یہ کونسل یونیورسٹی میں مہارت پر مبنی اور مارکیٹ پر مبنی تعلیمی ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد کرے گی ۔ ڈین اکیڈمک افئیرز ، پروفیسر اے ایچ مون نے آئی یو ایس ٹی طلباء کیلئے باہمی تعاون اور تربیت پر زور دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ، انٹر نیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی ) اور دیگر شعبوں میں مضبوط تکنیکی شراکت کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ لاسی پورہ کی صنعتی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد مظفر آہنگر نے ایم او یو میں بیان کردہ تمام اقدامات کے نفاذ میں آئی یو ایس ٹی کے ساتھ تعاون کیلئے آئی اے ایل کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ۔ ڈائریکٹر سی آئی ای ڈی ڈاکٹر پرویز اے میر نے آئی یو ایس ٹی میں سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ ( سی آئی ای ڈی ) کے قیام کا وژن بیان کیا جس کا مقصد آئی یو ایس ٹی میں طلباء اور صنعتکاروں میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینا اور طلباء کو ہنر کے ذریعے صنعت کیلئے تیار کرنا ہے ۔










