IT Department conducts Orientation Sessions on

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ’اے پی آئی سیتواور جے کے مائی گو ‘پر اورنٹیشن سیشنوں کا اِنعقاد

جموں//اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی این اِی جی ڈی اور مائی گو ٹیم نئی دہلی کے ساتھ مل کر آج ’اے پی آئی سیتو‘ پلیٹ فارم اور ’ جے اینڈ کے مائی گو‘ پر اِنتظامی محکموں اور انٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( آئی سی ڈی ایس) کے اَفسران ، محکمہ سماجی بہبود جموںوکشمیر کے ساتھ دو اِستفساری ورچیول سیشنوں کا اِنعقاد کیاجس میں زائد اَز 250 اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ستیش شرما نے اے پی آئی انٹگریشن پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا اور اُنہوں نے کہا کہ اے پی آئی ایک مفید طریقہ کار ہے جو دو سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو ایک معیاری شکل میں پیغامات یا ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کی اِجازت دیتا ہے ۔اے پی آئی سیتو پر ورکشا پ کی نظامت کے فرائض آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ منپر یت سنگھ اور این اِی جی ڈی نئی دہلی سے انوپ کمار نے اَنجام دی جبکہ ’’ مائی گو ‘‘ پر سیشن کی میزبانی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ پونیت کانت اور مائی گو کی مرکزی ٹیم کی طرف سے شیوانگی ورما نے کی۔ایک الگ سیشن میں ستیش شرما نے ’جے کے مائی گو ‘پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ یہ ایک انٹرایکٹو سٹیزن انگیج منٹ پلیٹ فارم ہے جو حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر پالیسی سازی کے لئے شہریوں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے اور مفاد عامہ کے مسائل اور موضوعات اور فلاح وبہبود پر لوگوں کی رائے حاصل کرتا ہے۔مختلف اِنتظامی محکموں اور آئی سی ڈی ایس جموںوکشمیر کی جانب سے ورچیول سیشنوں میں زبردست شرکت دیکھی گئی۔سیشن کے بعد ایک ایس او پی اور رہنماخطوط پر پرزنٹیشن اور این جی ڈی انوپ کمار اور پونیت کانت کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو پیش کیا گیا۔