جموں//اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے آج سکولی تعلیم محکمہ کے لئے ’ جے کے مائی گو‘پر ایک روزہ اِنٹرایکٹیو ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔مرکزی ’’ مائی گو‘‘ نئی دہلی ٹیم نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ورکشاپ کے دوران جموں اور سری نگر کے لئے دو الگ الگ سیشن بذریعہ ورچیول موڈ منعقد کئے گئے جس کی میزبانی سینئر کنسلٹنٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پونیت کانت اور’ مائی گو‘ دہلی ٹیم کے شیوانگی ورمانے ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی رہنمانی میں کی۔ سیشنوں کے بعد سینئر کنسلٹنٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رہنماخطوط اور رجسٹریشن کے عمل پر پرزنٹیشن پیش کی گئی۔دورانِ ورکشاپ ایڈیشنل سیکرٹری نے پروگرم کا ایک جائزہ پیش کیا اور کہا کہ ’ جے کے مائی گو‘ ایک اِنٹرایکٹیو سٹیزن انگیج منٹ پلیٹ فارم ہے جو حکومت اِداروں سے مل کر پالیسی سازی کے لئے شہریوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اور مفاد عامہ کے مسائل اور موضوعات اور فلاح و بہبود پر لوگوں کی رائے حاصل کرتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس اِنٹرایکٹیو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے یوٹی سطح کے بہترین طریقو ں پر تبادلہ خیال اور عوام کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ اِس سیشن کا مینڈیٹ www.jk.mygov.inپورٹل پر مفاد عامہ کے منفرد خیالات اور تجاویز حاصل کرنا تھا اور سکولی تعلیم محکمہ کے اَفسران سے درخواست کی کہ وہ پورٹل پر جائیں اور رجستر کریں اور منفرد یوٹی کو شیئر کریں۔اِس پورٹل سے وسیع تشہیر کے لئے محکمہ کے ساتھ سطح کے آئیڈیاز اور پہل ہے۔ورکشاپ میں سکولی تعلیم محکمہ کے زائد اَز 200 اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔










