جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول کے تحت کارپوریشنوں کو مستحکم کرنے کو منظور ی دی اوراِس کے لئے مختلف نئی اَسامیاں معرض و جود میں لائی گئیں۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے جے اینڈ کے پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمٹیڈ ( 9) ، جے اینڈ کے پاور کارپوریشن لمٹیڈ(16) ، کشمیر پاور ڈسٹر ی بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (18) اور جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ (21) میں مختلف سطحو ں پر 64اَسامیاں معرض وجود لانے کو منظور ی دی ۔اِن نئی معروض وجود اَسامیوں میں منیجنگ ڈائریکٹران، ایگزیکٹیو ڈائریکٹران ، لأ آفیسران ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسران ، سیکرٹریز ، اکائونٹ آفیسران ، پبلک ریلیشن آفیسران وغیرہ شامل ہیں۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ نئی اَسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کے لئے متعلقہ ریکروٹمنٹ رولز کو جلد اَز جلد مطلع کرے۔مزید برآں،اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) ، محکمہ صنعت و حرفت میں مختلف زمروں کے تحت 9 اَسامیاں معرض وجود لانے کو بھی منظور ی دی ۔ اِن اَسامیوں میں منیجنگ ڈائریکٹر، فائنانشل ایڈوائزر / سی اے او، جنرل منیجر ( جی ایم ) آپریشنز اینڈ ایڈ منسٹریشن، منیجر ( برانڈنگ اور مارکیٹنگ / ایکسپورٹس) ، کمپنی سیکرٹری ، اسسٹنٹ منیجر ( برانڈنگ اینڈ مارکیٹنگ )، اسسٹنٹ منیجر ( برآمدات ) ، اکائونٹنٹ اور پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں۔جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن مختلف قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ شامل ہو کر یوٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نوڈل ایجنسی ہے اور جموں وکشمیر اِنتظامیہ سے متعلق کام کرتی ہے۔نئی معرض وجود اَسامیاں جموںوکشمیر میں صنعت کی قیادت میں روزگار پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئے آرگنائزیشن کی اَفرادی قوت کی ضرورت کو پورا کریں گی۔










