کمرشل ٹرانسپورٹ آپریٹروں کو کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی ہوگی
جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میںمنعقد ہوئی جس میں یکم اپریل 2020ء سے 31؍ مارچ 2021 ء تک مختلف گاڑیوں پر عائد پچاس فیصد مسافر ٹیکس کی چھوٹ کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔یہ فیصلہ کمرشل ٹرانسپورٹ کے آپریٹروں کی جائز مانگ کو پور ا کرے گا جنہیں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈائون اور پابندیوں کی وجہ سے نقصان اُٹھانا پڑا ہے جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر فعال کرنا پڑا ہے۔کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے لئے جنہوں نے پہلے ہی مذکورہ مدت کے لئے مسافر ٹیکس کو مکمل طور پر یعنی یکم اپریل 2021ء سے 31؍ مارچ 2022ء جمع کیا ہے ۔ ان کی طرف سے اَدا کی گئی اِضافی رقم کوتک اگلے مالی برس میں جمع شدہ یا جمع ہونے کے مقابلے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا










