ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری میں تاخیر باعث تشویش

اِنتظامی کونسل نے ضلع بڈگام کے 26 دیہاتوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے

ملا ک￿ل کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے اِنتظامی منظوری دی

جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں ملاک￿ل کی تعمیر اور بہتری کے لئے24.84کروڑ روپے کی اِنتظامی منظور ی دی ۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بنڈاری نے شرکت کی۔منصوبے کی تخمینہ لاگت 24.84کروڑ روپے ہے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا پروگرام کے تحت 10:90 کے فنڈنگ پیٹرن کے تحت فنڈ کئے جائیں گے اور توقع ہے کہ خریف سیزن کے دوران 1,725 ہیکٹر کے قابل کاشت کمان ائیریا کو سیراب کیا جائے گااور ربیع موسم میں 665 ہیکٹر کو سیراب کیا جائے گا جس سے ضلع بڈگام کے 26ملین گائوں کو فائدہ ہوگا۔اِس فیصلے سے محکمہ اِس نہر کی مرمت کرسکے گا جو خستہ حال ہے اور اِس طرح رسائو اور اوور فلو کو روکنے کے لئے پورے پیمانے پر تعمیر کی ضرورت ہے ۔ سکیم جو کشش ثقل پر چلے گی ،2,52 کیومیکس ڈسچارج سے فائدہ کی لاگت کا تناسب 1:4.98 ہے ۔ اِس سکیم کی تعمیر سے علاقے میں 1,10,458 ایام کار اور 4,41,831 غیرایام کار پیدا ہونے کی اُمید ہے۔اِس فیصلے سے علاقے کے آبپاشی کے مسئلے کو حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور کھیتی باڈی کو بارشون پر مبنی کھیتی سے آبپاشی میں تبدیلی کیا جائے گا۔