جموں//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میںمنعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں 5,290 کنال اَراضی پر پھیلی سات نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی کے لئے 304.51 کروڑ روپے کی لاگت سے اِنتظامی منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولواور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔اِن سات نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس میں تخمینہ سرمایہ کاری 8700.16 کروڑ روپے ہے جس میں 28,376 افراد کے روزگار کے امکانات ہیں۔ یہ 7 نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس بندر پورہ بڈگام، سیم پورہ میڈیسٹی، سرینگر، بھگ تھلی ، کٹھوعہ، کرندی، سانبہ، ٹرنز، شوپیاں، ہری پاری گام ترال پلوامہ اور کھنموہ، پنتھا چوک سری نگرمیں واقع ہیں۔آئی آر سی او این کے ذریعہ 22.74 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 64 کنال سرکاری اَراضی پر مشتمل نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ بندر پورہ بڈگام تیار کی جائے گی۔ اِس منصوبے سے 78.12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 735 روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سیم پورہ میڈیسٹی سری نگرمیں 517 کنال سرکاری اَراضی پر مشتمل نیو اِنڈسٹریل اسٹیٹ آئی آر سی او این کے ذریعہ 22.60 کروڑ روپے تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اِس منصوبے میں 1,825.45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس میں تقریباً 11,643 روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔کٹھوعہ کے بھاگ تھلی میں 2,949 کنال سرکاری اَراضی پر مشتمل نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ این بی سی سی کے ذریعہ 83.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 4,599.89 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس میں تقریباً 8,278 روزگار کے اِمکانات ہیں۔این بی سی سی کے ذریعہ 34.45 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کرندیسانبہ میں 460 کنال سرکاری و نجی اَراضی پر مشتمل نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ تیار کی جائے گی۔ اِس منصوبے سے 756.89 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی جس میں تقریباً 3,965 روزگار کے اِمکانات ہیں۔ٹرنز شوپیاں میں نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 500 کنال سرکاری اراضی شامل ہے، این بی سی سی کے ذریعہ 68.06 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں تقریباً 900 روزگار کے اِمکانات ہیں۔این بی سی سی کے ذریعہ ہری پاری گام ترال پلوامہ میں 200 کنال اَراضی پر مشتمل نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ 28.17 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اِس منصوبے میں 124.81 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس میں تقریباً 2,500 روزگار کے اِمکانات ہیں۔آئی آر سی او این کی جانب سے 45.36 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 600 کنال اراضی پر مشتمل کھنموہ پنتھا چوک سری نگر میں نیو اِنڈسٹریل اسٹیٹ تیار کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 465 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس میں تقریباً 355 روزگار کے امکانات ہیں۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










