یہ ہسپتال49.42کروڑ روپے کی لاگت سے بنایاجائے گا
سری نگر//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ریشی پورہ بڈگام میں 125 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کو اِنتظامی منظوری دی۔ہسپتال کی تکمیل لاگت 49.32 کروڑ روپے آئے گی جس سے علاقے کے لوگوں کے لئے معیاری صحت خدمات تک رسائی میں بہتری آنے کی اُمید ے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔یہ ہسپتال عوام کے لئے ہیلتھ کیئر کو بڑھانے ، ہنر مند اور غیر ہنر مند پیشہ ور اَفراد ، طبی ماہرین ، پیر امیڈکس وغیرہ کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ہسپتال مریضوں کے بڑھتے ہوئے رَش سے نمٹنے میں بھی مدد کرے گا او رتوقع ہے کہ ضلع بڈگام اور اس کے آس پاس رہنے والی آبادی کے ایک بڑے حصے کو فائدہ پہنچے گا۔










