dooran

اِنتظامی کونسل نے آئی جی جی ڈی ایچ جموں کے عملے او رطلباء کیلئے سہولیات کی تعمیرکو منظور ی دِی

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پی جی بوائز کے لئے ہوسٹل، پی جی گرلز کے لئے ہوسٹل، شادی شدہ پی جی طلبأکے لئے بیڈروم اپارٹمنٹ، یو جی بوائز کے لئے ہوسٹل، یو جی گرلز کے لئے ہوسٹل، ٹیچنگ سٹاف کوارٹروں، گیسٹ ہاؤس، پارکنگ، اِنڈور سپورٹس ہال، نان ٹیچنگ سٹاف کوارٹروں،اَراضی کی ترقی ،امپھلا جموں میں اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل ہاسپٹل میں پیور بلاک، ڈیمولیشن اور اِی اینڈا یم کام کو منظوری دی۔اِنتظامی کونسل نے 42.50 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کی منظوری دی۔ یہ اثاثے ڈینٹل اِنسٹی چیوٹ کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں گے اور فیکلٹی اور طلبأ کو مناسب سہولیات فراہم کریں گے تاکہ انسٹی چیوٹ کو قومی شہرت کے کالجوں کے برابر لایا جاسکے۔