ایس کے آئی سی سی سری نگر میں 16اور17؍ مئی کو دو روزہ علاقائی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے
سری نگر//ایس کے آئی سی سی سری نگر میں دو روزہ علاقائی کانفرنس 16 ؍ مئی سے ’’اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانا‘‘ کے موضوع پرشروع ہوگی ۔علاقائی کانفرنس کا اہتمام مرکزی ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اینڈپبلک گریونسز( ڈی اے آر پی جی ) جموںوکشمیر یوٹی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔یہ کانفرنس جولائی 2021ء میں یہاں کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والی دو روزہ علاقائی کانفرنس کے دوران ’’ بہتر نظام حکمتـ ـ: کشمیر علمیہ ‘‘کی قرار داد کو اَپنانے کے پس منظر میں منعقد کی جار ہی ہے۔اِس سلسلے میں نقاب کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری ڈی اے آر پی جی وِی سری نواس ، جوائنٹ سیکرٹری ڈی اے آر پی جی این بی ایس راجپوت ، ڈائریکٹر جنرل امپارڈ جے اینڈ کے سوربھ بھگت ،سیکرٹری آئی ٹی جموں وکشمیر پریرنا پوری ، سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹی جموںوکشمیر امیت شرما ، جے اینڈ کے کمپارڈ کے سینئر آفسران اور فیکلٹی ممبران اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔نقاب کشائی کی تقریب کے دوران ایک پریس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری ڈی اے آر پی جی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔وِی سری نواس نے میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ علاقائی کانفرنس کا اِفتتاح مرکزی وزیر مملکت وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی( آزادانہ چارج)،وزارتِ ارتھ سائنسز ( آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ کریں گے۔سیکرٹری ڈی اے آر پی جی نے کہا کہ دو روزہ علاقائی کانفرنس کے دوران پی اے این۔ اِنڈیا کے زائد اَز 300 مندوبین کی کانفرنس میں شرکت کی توقع ہے ۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ کانفرنس میں 12ریاستوں اور یوٹیوں کے مندوبین شرکت کریں گے۔ دوروزہ ایونٹ کے دوران پرائم ایوارڈس فار ایکسی لینس اِن پبلک ایڈمنسٹریشن 2021ء سے چھ ترجیحی پروگراموں ( سیشن اوّل سے چار میں) پرزنٹیشنز پیش کی جائیں گی ۔پرزنٹیشنز ’’ جن بھاگیداری ‘‘ یا پوشن ابھیان میں لوگوں کی شرکت کو فروغ دینا، کھیل اِنڈیا سکیم سے کھیلوں اور تندرسی کو فروغ دینا، پی ایم سوا ندھی یوجنا میں ڈیجیٹل ادائیگی اور اَچھی حکمرانی ، ایک ضلع ایک پروڈکٹ سکیم سے کلی ترقی ، اِنسانی اِنٹرونشن ( ضلع/ سری نگر) اور اختراعات ( مرکز، ریاست اور اِضلاع ) کے بغیر ہموار ، اوّل سے آخیر تک خدمات کی فراہمی ، ایک سیشن ’’ جموںوکشمیر میں اِی ۔ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا‘‘ کے موضو ع پر بھی ہے۔دورانِ کانفرنس ڈی اے آر اینڈ پی جی کی طرف سے بنائی گئی پی ایم ایوارڈ یافتہ اِقدامات 2021ء پر ایک فلم کی نماش کی جائے گی۔یہ کانفرنس مرکز ، ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف اِنتظامی اِصلاحات سے حکومت اور شہریوں کو قریب لانے کی ایک کوشش ہے۔ اِس کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے ’’ زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، کم سے کم حکومت‘‘ کے پالیسی مقصد کے ساتھ اگلی نسل کی اِصلاحات اور اختراعات کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومتی عمل کو دوبارہ اِنجینئرنگ ، اِی ۔ سروسز تک عالمگیر رَسائی ، ضلعی سطح پر ڈیجیٹل اِقدامات میں مہارت اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو اَپنانے اور آئی سی ٹی مینجمنٹ کے اِستعمال میں فضیلت ہے۔










