جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر میں پی ایم کسان کی عمل آوری اورپی ایم۔ کسان کے تحت 13ویں قسط کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، سیکرٹری اے پی ڈی، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، کئی ضلع ترقیاتی کمشنروں ،ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جموں ( نوڈل آفیسر ) ، ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں ، اسسٹنٹ کمشنرریونیو ، چیف ایگری کلچر اَفسران ،جے اینڈ کے بینک لمٹیڈ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی جبکہ کشمیر مقیم اَفسران ، ڈی ڈی سیز ، اے ڈی ڈی سیز ، اے سی آرز ، سی اے اوز اور پی ایم کسان کے ضلعی صارفین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میںحصہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اہداف ، حصولیابیوں ، زیر التوأ ، اِستفادہ کنند گان کے آدھار کے ساتھ بینک کھاتوں کی سیڈنگ ، ان کے ریونیو ریکارڈ کے ساتھ لنک کرنے اور پی ایم۔ کسان کے سلسلے میں ہر ضلع سے اِی۔ کے وائی سی پی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کو ریکارڈ آف رائٹس اور اِی۔ کے وائی سی اَپ لوڈنگ وغیرہ دونوں میں اہداف ، حصولیابیوں اور زیر اِلتوأ کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔میٹنگ میں نااہل اِستفادہ کنندگان ، اِنکم ٹیکس دہندگان اور سرکاری ملازمین کو ختم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں پی ایم ۔ کسان کی قسطیں تقسیم کی گئی ہیں۔ میٹنگ میں پی ایم ۔ کسان کے ریونیو ریکارڈ کی بلک اَپ لوڈنگ ، اِی ۔ کے وائی سی زیر اِلتوأ اور مشن موڈ میں کلیئر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوں نے لید بینک کو پی ایم ۔ کسان اِستفادہ کنند گان کے بینک کھاتوں کو ان کے آدھار اور این پی سی آئی ( ڈی پی ٹی کیلئے) سے سیچوریشن کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران اور لیڈ بینک منیجروں سے بھی کہا کہ وہ تمام اِلتوأ مسائل کو حل کریں۔اُنہوں نے مرکزی حکومت نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف اِنڈیا ( این پی سی آئی ) پلیٹ فارم پر فائدہ اُٹھانے والوں کے ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ کرنے کے سلسلے میں لیڈ بینک اَفسران کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی کی ۔اُنہوں نے انہیں مینڈیٹ جمع کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے زراعت کے ڈائریکٹروںسے مزید کہا کہ وہ تمام اِی ۔ کے وائی سی اِلتوا کو کلیئر کرنے کو یقینی بنائیں کیونکہ اگلی پی ایم۔ کسان قسط باقی ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کسی بھی رہ جانے والے اہل مستفیدین کی شناخت اور رجسٹریشن کریں تاکہ فوائد مستحقین تک پہنچ سکیں۔اِس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زراعت، ڈائریکٹر جنرل اِنڈسٹریز ، جموں ( نوڈل آفیسر ) ڈی ایس جی پی ایم گتی شکتی، ڈائریکٹر جنرل ریشمی ترقی ، ڈائریکٹر جنرل پشو پالن کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل کماند ائیریا ڈیولپمنٹ جموںڈاکٹر جیویشا جوشی ،ڈپٹی سیکرٹری لاجسٹک ڈی پی آئی آئی ٹی او/ ایم کامرس اینڈ اِنڈسٹریز گنگو پادھیائے ، بی آئی ایس اے جی احمد آباد ارچنا چوہان، ڈائریکٹر باغبانی جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر بھیڑ پالن ، ڈائریکٹر ( پی اینڈ ایم ) ہارٹی کلچر ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیر ڈیولپمنٹ کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز ، سیکرٹری ایدوائزری بورد فار ڈیولپمنٹ آف کسان ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم ، منیجنگ ڈائریکٹر ایگر و اِنڈسٹریز لمٹیڈی نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ابتداً، منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ ارون کمار منہاس نے پی ایم گتی شکتی کی عمل آوری کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے پی ایم جی ایس کے چھ ستونوں کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے سکیم کا جائزہ لیا۔اَتل ڈولو نے زرعی اور متعلقہ شعبے کے سربراہوں سے کہا کہ وہ ہر ایک محکمے میں مزید پرتیں شامل کریں اور مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں وسیع گنجائش موجود ہے۔ اُنہوں نے محکموں کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ فہرستوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور بھاسکراچاریہ اِنسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی) کے پاس جمع کریں۔










