جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں خریف سیزن 2023ء کے لئے مائیکرو اِریگیشن اور آبپاشی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈی جی ( پلاننگ) اے پی دی ، ڈی جی کمانڈائیریا ڈیولپمنٹ ، چیف اِنجینئرز اِریگیشن اینڈ فلد کنٹرول جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت جموں/ کشمیر اور زراعت اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں آبپاشی کی ضرورت ، آبپاشی کی نہروں کی سلٹنگ ، مختلف فصلوں کی اہم نشو و نما کے علاوہ جموں وکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں کے کنال کمانڈ کے تحت بڑی فصلوں کی ماہ وار آبپاشی کے نظام الاوقات کے بارے میں اِستفساری گفتگو کی۔ڈائریکٹران زراعت جموں/ کشمیر نے خریف سیزن2023 ء کے لئے مائیکرو اریگیشن اوردیگر آبپاشی سہولیات کی صورتحال کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ صوبہ جموں میں یکم مارچ او رصوبہ کشمیر میں یکم اپریل تک نہروں کو کھولنے اور انہیں فعال کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقو ں میں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جموںوکشمیر کے ہرگائوں میں پانی کی نہروں کو پہنچایا جائے۔اَتل ڈولو نے زراعت جموں / کشمیر کے ڈائریکٹروں کو سی اِی ایس اِریگیشن اور ایف سی جموںوکشمیر کی مدد سے آبپاشی کا شیڈول تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جبکہ ان اِریگیشن شیڈول کو کسان برادری استعمال کرسکتی ہے۔ اِس موقعہ پر دونوں صوبوں کے چیف اِنجینئروں آبپاشی اور ڈائریکٹران زراعت کو ہدایت دی گئی کہ وہ پی ایم گتی شکتی سکیم کے تحت اودھمپور او ربارہمولہ اَضلاع کے لئے ایک پروجیکٹ پروپوزل تیار کریں۔بعد میںایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایپکس کمیٹی کے منصوبوں کے حوالے سے بیج، سیمن اور پودے لگانے کے مواد کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈی جی سیری کلچر جموںوکشمیر، ڈی جی پشو پالن کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر پشو پالن جموں ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، تکنیکی اَفسران اور ڈی ڈی اے پی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں بریڈر کے بیج کی ضرورت ، فائونڈیشن سیڈ کی ضرورت اور تصدیق شدہ بیج وغیرہ کے حوالے سے دستیابی اور ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِسی طرح میٹنگ میں جموںوکشمیر میں زراعت کی ہمہ گیر ترقی سے پشوو بھیڑ پالن اور متبادلہ ذرائع بشمول سی ایس پیز ، ایس پی اوز ، سکاسٹ جموں ، سکاسٹ کشمیر میں سمین کی دستیابی پر موضوع بحث و تمحیص ہوئی۔










