سری نگر/ /ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر کے لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ ( ایل ڈی بی ) سے نافذ کی جانے والی کئی مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ اَتل ڈولو نے ایل ڈی بی کی طرف سے عملائی گئی سکیموں کا ضلع وار جائزہ لیا اور اِن سکیموں پر عمل آوری میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پوری لگن اور محنت سے کام کریں تاکہ زمینی سطح پر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار نے جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار کی شرح کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ فیلڈ سٹاف کو تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ یہاں دودھ بڑھانے کی پیداوار میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیں۔اُنہوں نے اِنفارمیشن نیٹ ورک فار اینمل پروڈکٹیوٹی اینڈ ہیلتھ ( آئی این اے پی ایچ ) آن لائن پلیٹ فارم پر ڈیٹا اَپ لوڈ کرنے کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران سے کہاکہ وہ پورٹل پر ڈیٹا اَپ لوڈ کرنے کے عمل کو تیز کریں۔میٹنگ میں اَٹل ڈولو نے جموں میں نیشنل اینمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام ( این اے ڈی سی پی ) کے کال سینٹروں کے قیام کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اسے جلد اَز جلد جموںوکشمیر میں قائم کیا جائے۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ، سی اِی او ایل ڈی بی جموں / کشمیر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔










