سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَٹل ڈولو نے جموںوکشمیر سے حال ہی میں تجویز کردہ پانچ فصلوں کی جی آئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، کشمیر اور جموں پشو و بھیڑ پالن کے دائریکٹران ، جموںوکشمیر میں بھیڑ پالن او رباغبانی کے ڈائریکٹران ،جموں میںڈائریکٹر زراعت ، اے پی ڈی کے تکنیکی اَفسران ، سربراہان،تکنیکی ورکنگ گروپس( ٹی ڈبلیو جی ) اور متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز ٹی ڈبلیو جی کے سربراہوں کی پیشکشوں سے ہوا جنہوں نے نئی تجویز کردہ فصلوں کے لئے جی آئی سرٹیفکیشن کی درخواستوں کی پیش رفت کے بارے میں اَپ ڈیٹ فراہم کیا۔ٹی ڈبلیو جی کے سربراہوں نے تفصیلی بات چیت کے دوران ہر فصل پر اَپنے کام کا اشتراک کیا، تاریخی اعدادو شمار سے اصل کے ثبوت پیش کرتے ہوئے ہر فصل کی منفرد خصوصیات پر زور دیا اور ان کی مخصوص خصوصیات کو اُجاگر کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جیز کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ تاریخی ڈیٹا اور شواہد کو ترجیح دیں ،ان فصلوں کے کامیاب جی آئی سرٹیفکیشن کے لئے ایک مضبوط بنیاد کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں اور ان فصلوں کے بارے میں علم ، شواہد اور تاریخی پس منظر کی معلومات کے ساتھ متعلقہ محکموں سے مشورہ کریں۔دوران میٹنگ وارانسی کے جی آئی ماہر ڈاکٹر رجنی کانت نے قیمتی آرأ پیش کیں۔اُنہوں نے جی آئی رجسٹریشن کے عمل کے دوران مسترد ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے مصنوعات کی وارثت کی اہمیت اور ہر فصل کی مخصوص خصوصیات پر زور دیا۔ڈاکٹررجنی کانت نے کہا کہ ان کی ٹیم ان مصنوعات کے لئے جامع جی آئی ایپلی کیشنز کی حمایت کرنے کے لئے اِضافہ شواہد کی نشاندہی پر سرگرم عمل ہے۔اَتل ڈولو نے تمام ضروری رشمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے اَپنی وابستگی کا اِظہا رکیا ،بتدریج بروقت درخواست کی کارروائی شروع کی۔اٹل ڈلو نے تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا، بتدریج بروقت درخواست کی کارروائی شروع کی۔










