اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کیلئے تشہیر مہم کا جائزہ لیا

اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کیلئے تشہیر مہم کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر یوٹی میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے شروع کی جانے والی شہیر مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل سیری کلچر ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، دائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ، ڈائریکٹران اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، باغبانی جموں / کشمیر کے ڈائریکٹروں ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ، پلاننگ اور مارکیٹنگ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی او ر دیگرمتعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ شرکت کی۔ تکنیکی ماہرین نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں سکیم کی تشہیر مہم کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بتایا گیا۔اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر کسان تک پیغام پہنچانے کے لئے مراعات کے ایک جامع سیٹ پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اِس تشہیر مہم کا مقصد جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت کسانوں کے فائدے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اور مرکز کی حکومتوں کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ مہم مختلف فلیگ شپ سکیموں جیسے کسان کریڈٹ کارڈ، نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای این اے ایم)، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او)، سوئیل ہیلتھ کارڈ، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری، پردھان منتری کسان سمان ندھی، پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت سرگرمیوں اور حصولیابیوں کو بھی اجاگر کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ منتری فصل بیمہ یوجنا اور پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے علاوہ دیگر اہم پروگرام بھی شامل ہیں۔اَتل ڈولو نے مزید کہا کہ دورانِ مہم فیلڈ ماہرین اور کسانوں کے درمیان خصوصی اِستفساری سیشن منعقد ہوں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 29 منصوبوں سے متعلق کسانوں کے تمام سوالات کو واضح کرنے کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ ہیلپ ڈیسک آف لائن اور آن لائن چینل کے طور پر کام کرے گا۔