اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت اے پی ڈی کے الائیڈ وِنگوں کو فنڈز اور پروجیکٹ کی تقسیم کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ایک کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں اُنہوں نے جامع زرعی ترقیاتی پلان کے تحت اے پی ڈی کے مختلف الائیڈ ونگوں کو فنڈز اور پروجیکٹوں کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ کے ، سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل سیری کلچر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں / کشمیر ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں ، پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ اَتل ڈولو نے محکمہ کی طرف سے عملائے جانے والے مختلف زرعی منصوبوں اور سکیموں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مختص شدہ فنڈز کے مؤثر اِستعمال کو یقینی بنائیں اور ان اقدامات کی عمل آوری میں کسی بھی رُکاوٹ کی نشاندہی کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں معیشت کے کلیدی محرک کے طور پر زراعت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور زراعت کی پیداواری صلاحیت اور دیہی معاش کو بڑھانے کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مختص فنڈز کا مؤثر اِستعمال کیا جائے اور پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔میٹنگ میں اتل ڈولو نے تمام محکموں کے سربراہاں سے بات چیت کی اور پروجیکٹوں کی بہتر منصوبہ بندی اور ہر پروجیکٹ کے لئے فنڈز کی مؤثر تقسیم کے لئے ان سے آراء اور تجاویز طلب کیں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری ایبلز پر کام کریں اور ان ڈیلیور ایبلز میں تمام سکیموں کے اجزأ کو شامل کریں جو محکموں کو رواں برس کے لئے حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر مزید زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈ ی پی کے تحت مختلف منصوبے بناتے ہوئے کسانوں اور خانہ بدوش آبادی کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جانی چاہیے۔ اُنہوں نے بھیڑ و پشو پالن محکموں سے کہا کہ وہ مائیگریشن کے دورا ن بالترتیب ویٹرنری ہسپتالوں اور خانہ بدوش لوگوں کے لئے پناہ گاہوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔میٹنگ کے دوران اے پی ڈی کے تمام الائیڈ ونگوں کے سربراہان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اَپنے اَپنے محکموں میں بنائے گئے پروجیکٹوں اور منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اَب تک کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اِظہار کیا اور حکومت کے مقررکردہ اہداف کے حصولے کے لئے کام جاری رکھنے عہد کیا۔