اوڑی میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش بنائی گئی ناکام

سرینگر//سرحدی قصبہ اوڑی میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس و سیکورٹی فورسز نے 25 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوڑی سیکٹر میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا ۔ اس ضمن میںبارہمولہ میں ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ نے فوج کے آفیسروں کے ساتھ مشتر کہ پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ2 اکتوبر کو اوڑی ایل او سی پر فوج نے چیکنگ کے دوران کچھ افراد کے پاس سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً تیس کلو منشیات بیگ سے برآمد کیے گئے ہیں اور ان بیگوں پر جو مہر لگی ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے یہ پاکستان کے ہیں جس کی مارکیٹ میں قیمت تیس کروڑ روپے ہے۔انہوںنے کہا کہ دونوں بیگ سے بر آمد کی گئی منشیات کی قیمت بازار میں قریب 20سے 25کروڑ روپے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس زیر آیف آئی آر نمبر 101پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اورا س گروپ کے پیچھے جو بھی ہونگے ان کو جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا ۔