اونتی پورہ//منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے 2اسمگلروںکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے خشخاش برآمد کرکے ضبط کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق گالندر قومی شہرہ سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اونتی پورہ پولیس کی ناکہ چیکنگ پارٹی نے دو منیشات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت جان محمد وانی ولد عبدالغی وانی ساکن لولی پورہ نیہامہ اور ہلال احمد گنائی ولد محمد شعبان گنائی ساکن لولی پورہ نیہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکوریاں منشیات فروش ایک آلٹو کار میں سوار تھے اور ان کے قبضے سے گیارہ کلو گرام خشخاش پوست برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے حراست میں لیا ہے اور گاڑی کو ضبط کیا ۔ تھانہ پولیس پامپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر131/21 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔










