road accident

اونتی پورہ سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت، خاتون زخمی

راجوری حادثے میں 2 افراد ہلاک، ایک خاندان کے 6 افراد میں سے 4 زخمی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ادھر راجوری میں سڑک کے ایک المناک حادث میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس حادثے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ چل رہا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق راجوری ضلع میں اتوار کو ایک گاڑی کے الٹ جانے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے چار ایک ہی خاندان کے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو وین (JK11G-7794) آج صبح ٹھنڈیکسی سے لام کی طرف جارہی تھی چالان ٹھنڈیکسی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور ارون کمار ولد ہیمراج ساکن لام اور ہ محمد دین ولد فقیر محمد بگلہ کی موت ہوگئی۔ لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والے اس حادثے میں گاڑی میں سوار چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت عاطف اسلم ولد محمد اسلم، زرینہ زوجہ محمد اکرم، محمد اسلم ولد محمد دین، اس کی اہلیہ شاہدہ، بیٹی آسیہ صدیقہ اور بیٹا رضا کے نام سے ہوئی ہے جو تمام باغلہ کے رہائشی ہیں۔ڈاکٹر اقبال بی ایم او نوشہرہ نے بتایا کہ چھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔دریں اثناء جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک آٹو لوڈ کیریئر جس کا رجسٹریشن نمبر JK13H/5253 تھا، سرینگر سے اونتی پورہ جاتے ہوئے رات کے وقت بارسو وائی جنکشن کے قریب اُلٹ گیا انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں آٹو میں سوار عاقب احمد بھٹ (25) ولد گہ قادر ساکنہ نور پورہ جو ڈرائیور کے ماموں ہیں اور افروزہ جو کہ ڈرائیور کی والدہ ہیں، زخمی ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کو نکال کر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں عاقب احمد بھٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زخمی افروزہ کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔