بڑی مقدارمیں چرس نمو شے برآمد ،کیس درج :پولیس
سری نگر//منشیات اسمگلنگ کیخلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ اور ہندواڑہ پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمدکرکے ضبط کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس پوسٹ ریشی پورہ اوتنی پورہ کی پولیس پارٹی نے لڈرمڈ کراسنگ کے نزدیک ایک منشیات فروش کو گرفتارکیا جس کی شناخت فاروق احمد لون ولد عبدالسلام لون ساکن کولپورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش کو اُس وقت گرفتارکیاگیا جب وہ لڈر مڈ کراسنگ کے نزدیک مشتبہ حالت میں گھوم رہاتھا۔ مذکورہ کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی چرس نمو شے برآمد ہوئی ہے۔تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر91/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہندواڑہ پولیس نے3 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا ۔نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق تھانہ پولیس کرالہ گنڈ ہندواڑہ کی پولیس پارٹی نے بارہ مولہ ہندواڑہ سڑک پر راس پورہ کے نزدیک 3 افرادکو مشتبہ حالت میں پایا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم ہوشیار پولیس پارٹی نے تینوں کو گرفتارکیا تلاشی کے ان کے قبضے سے 360 چرس نمو شے برآمد ہوئی ہے۔ گرفتارکئے گئے منشیات فروشوں کی شناخت آصف رسول خان ولد غلام رسول خان ، عارف احمد نجار ولد عبدلعزیز ساکنان بیگ پورہ کرالہ گنڈ اور مظفر احمد بٹ ولد ریاض احمد بٹ ساکن کرالہ گنڈ کے بطو رہوئی ہے۔ تھانہ پولیس کرالہ گنڈ نے ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر26/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ منشیات کے متعلق کوئی جانکاری متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو اس بدعت سے پاک و صا ف رکھا جائے اور ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔










