اِفتتاحی تقریب پر قوال جمیل رامپوری نے سامعین کو محظوظ کیا
اننت ناگ// وائس چانسلر اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ پروفیسر شکیل رومشو نے آج یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اننت ناگ میں تین روزہ جنوبی کشمیر کلچرل فیسٹول کا اِفتتاح کیا۔جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز نے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اِشتراک سے ثقافتی میلہ کا اِنعقاد کیا۔جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکی جانب سے ’’ ثقافتی فیسٹولوںکا فروغ اور ترقی ‘‘سکیم کے تحت جموںوکشمیر بھر میں منعقد کئے جانے والے میگا فیسٹولوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔آج اِفتتاحی دِن پر گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن اننت ناگ کی طالبات نے اِستقبالیہ گیت پیش کیا۔ میلے کی خاص بات معروف قوال جمیل رامپوری کی قوالی پر فارمنس تھی جن کی مسحور کن قوالیوں نے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزبھارت سنگھ نے اَپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ میگا فیسٹولوں سے اکیڈیمی معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سکیم کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر ثقافت کو فروغ اور ترقی دینا ہے ۔اِفتتاحی تقریب کے دوران معروف کشمیری ادیب غلام نبی آتش نے کلیدی خطبہ پیش کیا جس میں اُنہوں نے جنوبی کشمیر کی ثقافتی اور اَدبی روایات پر روشنی ڈالی ۔اَپنے خطاب میں مہمان خصوصی پروفیسر شکیل رومشو نے جموںوکشمیر یوٹی میں ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء میں جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجزکی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر رومشو نے کہا کہ ایسی کوششوں سے ثقافت کے احیاء میں مدد ملتی ہے۔دوران تین روزہ فیسٹول قوالیاں ، صوفی مذاکرے اور تصوف پر ڈرامے سمیت کئی تقریبات کا اِنعقاد کیا جائے گا۔فیسٹول کے اِفتتاح دِن کئی نامور ماہرین تعلیم اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ فار بوائز ، پرنسپل گورنمنٹ کالج اننت ناگ فار گرلز اور معروف کشمیر ماہر تعلیم پروفیسر محمد زمان ازوردہ شامل تھے جنہوں نے ’’ جنوبی کشمیر کی ثقافتی روایات‘‘کے موضوع پر منعقدہ تکنیکی سیشن کی کارروائی کی صدارت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض زاہد مختار نے اَنجام دی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ فار بوائز مظفر احمد نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔تقریب کے دوسرے دِن معروف قوال نظامی بندھو جی گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں پرفارم کریں گے اور دیگر تقریبات کا سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔










