کرورڑوں کی املاک تباہ، درجنوںکنبے اپنے آشیانوں سے محروم
سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی شبانہ ورادات میں 11رہائشی مکانات اور 8دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں جس کے نتیجے میں دکانوں اور رہائشی مکانات میں موجود کروڑروں روپے مالیت کا مال و اسباب راکھ کے ڈھر میں تبدیل ہوا ہے۔ ادھر درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں منگل کی رات آگ لگنے کے واقعے میں گیاررہائشی مکانات اور آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ آگ کل رات اس علاقے کے رہائشی مکانات میں سے ایک میں لگی اور تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی جس سے دس مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں آٹھ دکانیں بھی جل گئیں۔وی او آئی نمائندے کے مطابق آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بچائو کارروائیاں شروع کیں تاہم آگ نے بھیانک رُخ اختیار کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے شعلے دور دور دتک دکھائی دے رہی تھی ۔ آگ کی لپیٹ میں آئے رہائشی مکانات سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اس آگ کی واردات میں درجنہوں کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور کروڑوں کی املاک تباہ ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔اس دوران حکام نقصان کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔










