attack

اننت ناگ میں تصادم آرائی ،2مقامی ملی ٹنٹ ازجان

اننت ناگ//3 دنوںمیں4تصادم آرائیوں کے دوران لشکراورجیش سے وابستہ10ملی ٹنٹوںکی ہلاکت کے بعدسنیچرکی شام شیٹی پورہ بجبہاڑہ اننت ناگ میں ایک جھڑپ کے دوران2 مقامی ملی ٹنٹ ازجان ہوئے ۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ شیٹی پورہ انکائونٹر میں حزب المجاہدین سے وابستہ 2مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ ملی ٹنٹوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کی 3آرآرنے سنیچرکی سہ پہر جنوبی ضلع اننت ناگ کے شیٹی پورہ بجبہاڑہ گائوںکومحاصرے میں لیکر مشترکہ طورپرملی ٹنٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایاکہ یہاں2سے3ملی ٹنٹوں کے موجودہونے کی اطلاع ملی تھی ،جسکے بعدیہ آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق محاصرے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعدجب سیکورٹی دستوںنے سنیچر کی شام شیٹی پورہ بجبہاڑہ میں تلاشی کارروائی شروع کی ،تو ایک مخصوص جگہ چھپے ہوئے ملی ٹنٹوںنے ممکنہ طورپرفرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سیکورٹی فورسزپرفائرنگ شروع کردی ۔انہوںنے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروںنے فوری طورپرجوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے بعدطرفین کے درمیان گولی باری کاتبادلہ شروع ہوا۔کشمیرزون پولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ میں کہاکہ جوابی کاروائی میں 2 ملی ٹنٹ مارے گئے ۔پولیس کے ٹویٹ میں مزیدکہاگیاکہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2ملی ٹنٹ مارے گئے۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ شیٹی پورہ انکائونٹر میں حزب المجاہدین سے وابستہ 2مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے ۔انہوںنے کہاکہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت اشفاق احمدگنائی ساکنہ چھکوان گنڈ اننت ناگ اوریاورایوب ڈار ساکنہ ڈوگری پورہ اونتی پورہ کے بطورہوئی ہے ۔آئی جی پی کشمیر نے کہاکہ مارے گئے دونوں ملی ٹنٹ کئی دہشت پسندانہ جرائم میں ملوث تھے ۔یاد رہے بدھ سے جمعہ کے دوران کریری بارہمولہ ،جمہ گنڈ کپوارہ ،اونتی پورہ اورصورہ سری نگرمیں ہوئی چار الگ الگ جھڑپوں کے دوران لشکر طیبہ اورجیش محمد سے وابستہ10ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن میں آئی جی پی کشمیر وجئے کمار کے مطابق حشرئو چاڈورہ کی ٹی وی فنکارہ امبرین بٹ کی ہلاکت میں ملوث2ملی ٹنٹ بھی شامل ہیں ۔