انسدادتجاوزات مہم برابر جاری،سوپور میں 80کنال اراضی باز یاب

بانہال میں مکمل بند کے بیج 40کے قریب دکانیں سربمہر

سری نگر//جموںو کشمیر میں انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے سوپور میں 81کنال اراضی کو بازیاب کیا ہے جبکہ خطہ چناب کے بانہال علاقے میں قریب40دکانوں کو سربمہر کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کے روز انتظامیہ نے81کنال راضی کو بازیاب کر کے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے جس کو بعد میں سپورٹس کونسل کے سپرد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا علاقے میں شمالی کشمیر میں انتظا میہ نے غیر قانونی تجاوزات اورسٹیٹ لینڈ کو باز یاب کرنے کا کے لئے بڑے پیمانے پر مہم تیز کی ہے ۔انتظامیہ نے پہلے ہی علاقے میںایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں لوگوںسے از خود قبضہ ہٹانے کے لئے کہا تھا بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرے جس کے بعد لوگوں نے غیر قانونی قبضے کو چھوڑ شروع کیا ۔ادھرخطہ چناب کے بانیال علاقے میں انتظامیہ نے انسداد کارروائی کے دوران کم سیکم3درجن سے زیادہ دکانوں کو سیل کیا۔حکام نے بتایا ضلع رام بن کے بانہال علاقے میںانتظامیہ نے اتوار کے روز سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے کم سے 40دکانوں کو سربمہر کیا۔نمائندے نے بتایا کہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نیپقلیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ ہسپتال گلی پر تعمیر ہوئے دکانوں کو سیل کیا گیا۔انہوں نے بتایا اس دوران زائد از 45دکانوں کو میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔اس کارروائی کے بیچ علاقے میں تمام دکانیں بند رہے جبکہ علاقے میں سنا ٹا چھایا تھا۔