مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شب قدر اور جمعت الوداع پر قدغن کے خلاف آغا حسن کا شدید رد عمل
سری نگر//جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں جمعت الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد کی گئی تنظیم کے اہتمام سے تمام جمعہ مراکز پر قدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مرکزی امام باڑہ بڈگام کے علاوہ قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ، آبی گزرسرینگر،گامدوسوناواری، نوگام،آستانہ شریف چاڈورہ، سونہ پاہ بیروہ ، اندرکوٹ ، اسکندرپورہ وغیرہ شامل ہیں جمعت الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی اس موقعہ پر آغا صاحب نے جمعت الوداع کی فضیلت اور یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جمعت الوداع کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ماہ مبارک رحمتوں اور برکتوں کا ایک بے بدل سرمایہ ہے اور شب قدر و جمعت الوداع رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت کے درخشان پہلوں ہیں انہوں نے کہا کہ جمعت الوداع توبہ و استغفار اور طلب مغفرت کا ایک منفرد دن ہے جس کے ہر پل میں بخشش طلب کرنے والے لاکھوں گناہ گار وں کی مغفرت کی جاتی ہے نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام باڑہ بڈگام سے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی برآمد کی گئی جس میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی مین چوک بڈگام میں یوم القدس کی ریلی سے آغا مجتبیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران کی تاکید پر عالم اسلام میں گزشتہ چار دہایوں سے یوم القدس ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین فلسطینی عوام کا آبائی وطن ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے ایک اسلام دشمن منصوبے کے تحت یورپ سے یہودیوں کو لاکر فلسطین میں آباد کیا اور آہستہ آہستہ فلسطینیوں کو طاقت و تشدد کے بل پر اپنے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرکے صیہونی مملکت قائم کی یہاں تک کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر بھی غاصبانہ قبضہ کیا گیا آغا مجتبیٰ نے کہا کہ مسلہ فلسطین اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ جڑا ہے کیوں کہ اسرائیل مشرقی وسطیٰ میں عالم اسلام کے خلاف تمام اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا بیس کیمپ ہے انہوں نے کہا کہ مسلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے جس کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا آغا مجتبیٰ نے کہا کہ یوم القدس جابر قوتوں کے خلاف مظلومین کی استقامت اور مزاحمت کے عزم کا دن ہے رہبر معظم نے یوم القدس کو یوم المظلومین قرار دیا ہے آغا مجتبیٰ نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شب قدر اور جمعت الوداع کے اجتماعات پر حکومتی قدغن کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کاروائی کو فسطائی سوچ کا عکاس قرار دیا آغا صاحب نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مرکزی جامع مسجد میں دینی اجتماعات پر متواتر قدغن مسلمانان کشمیر کے لئے باعث تشویش و تفکر ہے اور عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہے










