فضل اللہ حسیب ڈائریکٹر ٹورازم کشمیراورڈاکٹر غلام نبی یتوکی بطوراسپشیل سیکرٹری محکمہ جل شکتی تعیناتی
محمد یاسین کی بطورمنیجنگ ڈائریکٹرKPDCLاور آیوشی سوڈان کی بطور مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن تقرری
سری نگر//حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں5 آئی اے ایس اور ایک جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا ۔جس کے تحت فضل اللہ حسیب کونیا ڈائریکٹر ٹورازم کشمیراورڈاکٹر غلام نبی یتوکواسپشیل سیکرٹری محکمہ جل شکتی کے طورتعینات کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت کے سیکرٹری برائے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سانگلاکی جانب سے 9ستمبر2022کوجاری ایک سرکاری حکم نامے زیرنمبر1044-JK(GAD)آف 2022 کے مطابق، محمد یاسین (آئی اے ایس) مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، جے اینڈ کے، کو ایک دستیاب اسامی کے خلاف منیجنگ ڈائریکٹر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔آیوشمان بھارت،پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشی سوڈان (آئی اے ایس) کا تبادلہ کرکے مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے ۔وہ اگلے احکامات تک آیوشمان بھارت،پردھان منتری جن آروگیہ یوجنو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالے رہیں گی۔منگا شیرپا (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجموں کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی کے ٹی ڈی سی) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔فضل اللہ حسیب (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسری نگر کو چیف ایگزیکٹیو آفیسراربن ڈیولپمنٹ ایجنسی، کشمیر کے عہدے کا اضافی چارج دے کر تبدیل کر کے ڈاکٹر غلام نبی یتوکی جگہ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ہرویندر سنگھ (آئی اے ایس)، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، اْڑی، جو سب رجسٹرار، اْڑی کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر غلام نبی یتو (جے کے اے ایس)، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر کو تبدیل کر کے حکومت کے جل شکتی محکمہ کے خصوصی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔










