سری نگر//شری امرناتھ یاترا بورڑ نے اب کے بار ملک کے مختلف حصوں سے یاترا پر آنے والے یاتریوں کے صحت کا مکمل خیال رکھتے ہوئے یاترا کے لئے قائم کئے گئے لنگروں میں جنک فوڈ اور دوسرے غیر صحت بخش کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی لگائے ہے ۔یاترا2023کے دورام دونو راستوں پر کم بیش120لنگر قائم کئے جائے گے جہاں یاترا طعام کریں گے ۔جموںو کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہے جموںو کشمیر میں تمام تیاریوں کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں ۔امسال بھی لاکھوں کی تعداد یاتریوں کی شرکت متوقع ہے ۔ممنوعہ کھانے پینے کی چیزوں میں پوری، بتھورا، پیزا، برگر، بھرے پرانٹھے، ڈوسا، تلی ہوئی روٹی، مکھن والی روٹی، کریم پر مبنی کھانے، اچار، چٹنی وغیرہ قابل ذکرہے، کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شری امرناتھ یاترا بورڑنے پیر کے روز اعلان کیا ہے کیا ہے کہ اب کی بار کسی بھی جگہ لنگروں میں جنگ فوڈ اور مضر صحت اشیاء فراہم نہیں کئے جائیں گے جس پر بورڑ کی جانب سے مکمل پابندی لگائی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا یاتریوں کی صحت وتندرستی کا خیال رکھتے ہوئے شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے امسال یاترا کے دوران قائم کئے جانے ولے لنگروں پر جنک فوڈ اور دوسرے غیر صحت بخش کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔بورڑ کے عہدیداروں کے مطابق امسال یاترا کے لئے پہلگام اور بالتل راستوں پر 120لنگر قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال لنگروں پر اجازت شدہ اور ممنوعہ کھانے پینے کی چیزوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امسال لنگروں پر کسی بھی جنک فوڈ یا تلے ہوئے کھانے کو دستیاب رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ممنوعہ کھانے پینے کی چیزوں میں پوری، بتھورا، پیزا، برگر، بھرے پرانٹھے، ڈوسا، تلی ہوئی روٹی، مکھن والی روٹی، کریم پر مبنی کھانے، اچار، چٹنی، تلے ہوئے پاپڑ، چاؤمین، کولڈ ڈرنکس، جلیبی، گلاب جامن، لڈو، کھویا برفی، رسگلہ اور دیگر تمام حلوائی اشیاء کے علاوہ اسنیکس (زیادہ چکنائی اور نمکیات) چپس،کرکورے، مٹھی، نمکین مکسچر، پکوڑے، سموسے، تلے ہوئے خشک میوہ جات اور دیگر تمام دیگر تلی ہوئی چیزیں شامل ہیں۔ممنوعہ اشیا میں نان وجیٹیرین کھانے،شراب ، تمباکو، گٹکا، پان مسالہ، سگریٹ اور دوسری نشہ آور چیزیں بھی شامل ہیں۔اجازت شدہ کھانے پینے کی چیزوں میں دالیں، ہری سبزیاں، سبز سلاد، پھل،چاول، گڑ، سانبر، اڈلی، اتیم، پوہا، بربل چائے، کافی، کم چکنائی والی دہی، شربت، لیمن اسکواش، انجیر، کشمش، خوبانی وغیرہ شامل ہیں۔ امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔










