امر ناتھ یاترا 2025:

امر ناتھ یاترا کا3ہزارسے زیادہ یاتریوںایک اور قافلہ کشمیر روانہامر ناتھ یاترا کا3ہزارسے زیادہ یاتریوںایک اور قافلہ کشمیر روانہ

جبکہ یکم جولائی سے اب تک زائد از3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا

سری نگر///سالانہ امر ناتھ یاترا2023کا سلسلہ بر ابر جاری ہے جہاں سنیچر کی صبح یاترا کا 20واں قافلہ جموںسے وادی روانہ کیا گیا ہے جس میں یاتریوں کا زبردست جوش و جزبہ دیکھا گیا ہے ۔ جبکہ یکم جولائی سے اب تک زائد از3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے یاترا کا20واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا ہے جس میں شامل یاتریوں میں زبردست جوش اور جزبہ پایا جاتا تھا جہاں یاتری بم بم بولے کے نعرے لگا رہے تھے ۔حکام نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار4 سو 72 یاتری شری امرنا تھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 132 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 93گاڑیوں میں 2 ہزار 5سو 15 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2042 مرد، 395 خواتین، 12بچے، 63سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔بالتل بیس کیمپ کے لئے 39گاڑیوں میں 9سو 57یاتری روانہ ہوئے جن میں 689 مرد اور 268خواتین شامل تھے۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سری نگر///سالانہ امر ناتھ یاترا2023کا سلسلہ بر ابر جاری ہے جہاں سنیچر کی صبح یاترا کا 20واں قافلہ جموںسے وادی روانہ کیا گیا ہے جس میں یاتریوں کا زبردست جوش و جزبہ دیکھا گیا ہے ۔ جبکہ یکم جولائی سے اب تک زائد از3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے یاترا کا20واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا ہے جس میں شامل یاتریوں میں زبردست جوش اور جزبہ پایا جاتا تھا جہاں یاتری بم بم بولے کے نعرے لگا رہے تھے ۔حکام نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار4 سو 72 یاتری شری امرنا تھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 132 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 93گاڑیوں میں 2 ہزار 5سو 15 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2042 مرد، 395 خواتین، 12بچے، 63سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔بالتل بیس کیمپ کے لئے 39گاڑیوں میں 9سو 57یاتری روانہ ہوئے جن میں 689 مرد اور 268خواتین شامل تھے۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔