سری نگر//امرناتھ یاترا سے پہلے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے ادھم پور ضلع میں مختلف مقامات پر اپنے خصوصی ڈاگ اسکواڈ کو تعینات کیا۔62روزہ طویل امرناتھ یاترا یکم جولائی کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نون ون پہلگام اور بال تل گاندربل کے2روایتی راستوں سے شروع ہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق سی آر پی ایف کی137ویں بٹالین کے کمانڈنٹ رمیش کمار نے جمعرات کو کہا کہ یاتریوں کو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔رمیش کمار نے کہاکہ ہم یہاں امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں۔ یاتریوں کیلئے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم یہاں فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل منگل اور بدھ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چندن واڑی پہلگام اور بال تل کا دورہ کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ چونکہ یاترا اونچائی پر دشوار گزار علاقے میں ہے جہاں آکسیجن کی سطح کم ہے، صحت کی سہولیات، چوبیس گھنٹے دیکھ بھال کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔منوج سنہا نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے راستے اور رات کی فضائی خدمات پر مواصلاتی خدمات کو یقینی بنائیں۔بدھ کوسونہ مرگ میں منعقدہ ایک میٹنگ میںاُن کاکہناتھاکہ یاترا کے مجموعی انتظامات کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ محکمے یاترا کو آسان، محفوظ اور پریشانی سے پاک بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خیمہ بستیوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کیے جائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صحت کی دیکھ بھال، بجلی، مواصلات، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، موسم کی پیشن گوئی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیکورٹی گرڈ اور حجاج کے لیے دیگر تمام بنیادی ضروریات کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں گزشتہ جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی دارالحکومت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔امت شاہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 62روزہ طویل امرناتھ یاترا کے پورے راستے پر مناسب حفاظتی انتظامات کریں، جو یکم جولائی کو شروع ہوگی اور 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن سے یاترا کے بیس کیمپ تک کے راستے پر ہموار انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور یاتریوں کی سہولت کیلئے رات کو سری نگر اور جموں سے ہوائی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے آکسیجن سلنڈروں کے مناسب سٹاک اور ان کی ری فلنگ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور ڈاکٹروں کی اضافی ٹیموں کی دستیابی کو بھی کہا۔
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے//وزیر اعظم مودی
آپریشن سندور بھارت کے قومی عزم کی واضح علامت
آپریشن سندور بھارت کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن مشن// وزیر داخلہ امت شاہ
آپریشن سندور جدید جنگی حکمتِ عملی کے لیے ایک معیار:
آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کی علامت
پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں
آپریشن سندور کے ایک سال بعد،سرحدی دیہات بانڈی اور سیماری میں زندگی معمول پر لوٹنے لگی
بچوں میںہاتھ،پائوں اور منہ بیماری کے کیسوں میں اضافہ
سری نگر میں منشیات فروشوں کی2 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط
کشمیری پنڈت لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش










