بیس کیمپوں، حساس مقامات اور امرناتھ راستے پر تعیناتی کیلئے ہر روز چار کمپنیاں کشمیر پہنچتی ہیں
سرینگر //وبائی بیماری کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر دو سال کے طویل وقفے کے بعد امسال 30جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میںسیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیوں کی جانب سے وارد کشمیر ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ہر روز سیکورٹی فورسز کی چار اضافی کمپنیاں کشمیر پہنچتی ہیں جنہیں شاہراہوں کے ساتھ ساتھ، بیس کیمپوں، حساس مقامات اور اننت ناگ میں پہلگام میں امرناتھ کے راستے پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق امسال ریکارڈ تعداد میںامرناتھ یاترا کے کشمیر آمد کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہے اور سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں میں حساس علاقوں خاص کر ریلوئے اسٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھا دی جائے گی جبکہ جنگجوئوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں پہلے ہی امر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں بھی فوج نے تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں اور نزدیکی جنگلات میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری ہے۔ ادھر 30جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میںسیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیوں کی جانب سے وارد کشمیر ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جنہیں اس سال یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے تعینات کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہر روز اضافی سرکاری فورسز کی کم از کم چار کمپنیاں کشمیر پہنچتی ہیں جنہیں شاہراہوں کے ساتھ ساتھ، بیس کیمپوں، حساس مقامات اور اننت ناگ میں پہلگام میں امرناتھ کے راستے میں بھی تعینات کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ یاترا کے پُرامن انعقاد کیلئے اضافی سیکورٹی فورسز کو کشمیر لانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ہر روز اوسطاً چار اضافی کمپنیاں کشمیر پہنچتی ہیں۔ کمپنیاں سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف اور شسترا سیما بال (ایس ایس بی) کے اہلکار شامل ہے ۔ واضح رہے کہ امسال 30جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے اوران کو حتمی شکل بھی دی جا رہی ہے ۔پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات رہیں گے۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے جائیں گے۔










