’’میری خواہش ہے کہ ملک کامیابی کی طرف تیزی سے آگے بڑھے‘‘
سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے امرناتھ یاترا کو ملک کی وراثت کی جادوئی اور عظیم الشان شکل بتاتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بابا برفانی کے آشیرواد سے تمام عقیدت مندوں کی زندگیوں میں نیا جوش اور نئی توانائی آئے۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں مزید کہاکہ ساتھ ہی امرت کال میں ہمارا ملک ایک قرارداد کے ساتھ کامیابی کی طرف تیزی سے آگے بڑھے۔ بابا برفانی کو سلام۔










