حکومت تمام دفاتر تک اِی ۔ آفس کو توسیع دے گی اور آن لائن مردم شمار کے اِنتظام کا نظام بنائے گی
سری نگر//مالی برس 2023-24ء کے بجٹ میں حکومت جموںوکشمیر کے اِی ۔ گورننس اقدامات کو مزید تقویت ملے گی جس میں آن لائن سنسس کے اِنتظام کے نظام کی تشکیل اور تمام دفاتر تک اِی ۔دفاتر کی توسیع پر زور دیا گیا ہے۔ جموںوکشمیر کی اِی ۔ گورننس پالیسیوں نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سماجی و اِقتصادی آزادی کے لئے شروع کی جانے والی سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری کے حوالے سے شہریوں کے اطمینان کی زبردست بہتری دکھا ئی ہے ۔تیز ڈیجیٹل تبدیلی اور یوٹی ڈسپنسیشن کی طرف سے جدیدٹیکنالوجی کو اَپنانے سے اِنتظامیہ کو زیادہ کھلے ، شفاف اور نئے ڈیلیوری ماڈل تیار کرنے میں مدد ملی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ آسانی سے اِی۔ سروسز تک رَسائی حاصل کرسکیں۔حکومت نے اِس بجٹ میں مسافروں کے بہتر ، بغیر پریشانی سفر کے لئے جے کے آر ٹی سی سے ایک انٹیلی جنٹ ٹکٹ مینجمنٹ سسٹم کو یقینی بنانے کے لئے ایک انٹیلی جنٹ فریم ورک متعارف کرنے کا اِنتظام کیاہے۔بجٹ میں جی ایس ٹی کے اِی ۔ انوائس سسٹم کی تشکیل ، جی ایس ٹی ڈیٹاٹرئینگولیشن اور جی ایس ٹی ان کو جی ایس ٹی پرائم میں منتقل کرنے کے علاوہ پی ڈبلیو اور ایم اے ایس میں اِی بل سسٹم کو دیگر محکموں تک توسیع دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اِس کے علاوہ تمام محکموں میں 445 خدمات پہلے ہی آن لائن موڈ میں پیش کی جاچکی ہیں اور ان میں سے بہت سے کوالٹی چیک اور فیڈ بیک حاصل کرنے کے طریقۂ کار کے ساتھ مربوط کیا جارہا ہے ۔ یہ خدمات عام لوگوں کی آسانی اور مفت رَسائی کے لئے اِی۔ اُنّت ، پلس سروساور ڈیجی لاکر پلیٹ فارموں کے ڈیجیٹل پورٹل پر بھی موجود ہیں۔اِی۔ گورننس کی جانب ایک اور سنگ میل میں قومی شاہراہ پر مسافروں کے بہتر سفر کے لئے اِی۔ وے بِل کو فاسٹاگ اوروِی اے ایچ اے این سے جوڑا جائے گا۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کے خدشات کو دُور کرنے کے لئے واحد منفرد ہیلپ لائن بنائے گی۔جموںوکشمیر اِی۔ گورننس خدمات کی فراہمی میں اِنڈیا کے تمام یوٹیز میں سرفہرست ہے جس نے جموںوکشمیر یوٹی کو سالانہ تقریباً 200 کروڑ روپے کی بچت کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے جو کہ سالانہ جموں اور سری نگر کے دو دارالخلافائی دربارمؤ اقدام کے دوران فزیکل فائلوں کو لے جانے کے لئے خرچ کئے جاتے تھے۔جموںوکشمیر گڈ گورننس اِنڈکس رکھنے والا ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے اور یونین ٹیریٹری کے 20 اَضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس شروع کرنے والا بھی ملک میں پہلا ہے۔حکومت نے مختصر عرصے میں اِی ۔ آفس سے صارف پر مبنی سروس ڈیلیوری سسٹم اور بغیر کاغذ اِنتظامی کاموں کو بنانے میں بہت آگے ہے۔سرکاری ترجمان مزید کہا ،’’ ٹیکنالوجی نے نظام میں جواب دہی اور شفافیت لانے والے اَصولوں اور طریقہ ٔ کار کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور ہمیں خدمات کو زیادہ مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔‘‘










