70سالہ شہری جاں بحق ،پولیس اہلکارکئی خواتین سمیت 23 راہ گیرزخمی
سی سی ٹی وی چیک کیے ہیں، اہم سراغ مل گئے:ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار
سری نگر//شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار امیرکدل علاقے میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے ہیتھ گولہ پھینکا گیا ہے جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک معمر شہری ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 23افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔اس دوران واقعے کے بعد علاقے میں افر تفری کا ماحول پیدا ہو اہے جس کے نتیجے میں یہاں چار بجے ہی لوگوں نے دکانیں بند کئے اور گھروں کو چلے گئے ۔پولیس اور فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی تیز کر دی ہے ۔ادھرڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی, سی سی ٹی وی چیک کیے ہیں، اہم کنکشن ملے۔ ایسے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے:کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر سری نگر ضلع کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے امیرا کدل میں اتوار کے روز بعد سپہر نساڑے چار بجے کے قریب اس وقت افرا تفری پیدا ہوئی ہے جبکہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے گرینیڈپھینکا گیا ہے جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں 70سال شہری ہلاک جبکہ21دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ایک خبر رسا ایجنسی کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے مصروف ترین امیرا کدل مارکیٹ میں گرینیڈ پھینکا۔ اس واقعے میں ایک شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا جہاں ایک پولیس اہلکار سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کی تعداد اسے بھی زہادہ ہو، سکتی ہے پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری مخدوم صاحب علاقے سے تعلق رکھتا ہے تاہم اسکی شناخت70سالہ عبدالسلام مخدومی ۔عین شاہدین نے بتایا علاقے میں اتوار کے سبب لوگوں کی کافی تعداد یہاں خرد فرخت کے کام میں مصروف تھے جس دوران یہ گرنیڈ حملہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا گرنیڈ ایک زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ دکانوں کے شیشے بھی چلنا چور ہوئے ہیں ۔واقعے کے فوراً بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگوں نے اپنے دکانوں کے شٹر گرا کر گھر بھاگ گئے ہیں۔،مزکورہ جگہ پر چند دن پہلے بھی ایک گرنیڈ حملہ ہوا تھا ۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فورسز کی ایک بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی ہے اور انہوں نے علاقے کو چاروں اطراف سے گیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فورسز نے تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ پولیس سینٹرل کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سوجیت کمار نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر کے وقت امیرا کدل،ایچ ایس ایچ ایس سری نگر کے قریب مصروف جگہ پر ایک گرینیڈ پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا، “ایک بزرگ شخص کی موت ہو گئی ہے جب کہ ایک پولیس اہلکار سمیت 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔” ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ سیکیورٹی لیپس نہیں ہے کیونکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔انہوں نے کہا، “ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے اور کچھ اہم سراغ مل گئے ہیں،” انہوں نے کہا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مصروف مقامات پر حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم اسے ایک رجحان نہیں بننے دیں گے،” انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر سمیت پورے کشمیر میں سیکورٹی ایک چیلنج تھی۔










