سری نگر//امامیہ فیڈریشن کشمیر نےپارٹی کے سرپرست اعلی جناب غلام علی گلزار صاحب کی چیچا زاد ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےجناب گلزار صا حب اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میں فیڈریشن کے ترجمان اعلی نے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت ، غریب پرور اور محبت اہلبیت عہ سے سر شار خاتون تھیں ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں فیڈریشن کی جملہ قیادت جناب گلزار صاحب اور غمزدہ خاندان کی شریک غم ہے اور اللہ تعالیٰسے دُعا کی کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔










