election commission of india

الیکشن کمشنر آف اِنڈیا نے بی ایل او اِی۔ پتریکا کا آغاز کیا

جموں//الیکشن کمشنر آف اِنڈیا راجیو کما رنے اِس سلسلے میں آج منعقدہ ایک تقریب میں بی ایل او اِی ۔ پتریکا کا اِی ۔ لانچ کیا۔تقریب میں تمام بوتھ لیول اَفسران اور دیگر الیکشن اَفسران نے آن لائن حصہ لیا۔جموں میں پروگرام میں چیف الیکٹورل آفیسر، سانبہ او رجموں اَضلاع کے نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی اور بی ایل اوز نے شرکت کی۔اِی ۔پتریکا شروع کرنے کا مقصد ملک بھر میں بی ایل اوز کی کامیابیوں اور اِختراعی طریقوں کو اُجاگر کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیانے بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کی اور فیلڈ میں ان کی مہارت کا جائزہ لیتے ہوئے اَپنے تجربات کا تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے نچلی سطح پر اِنتخابی عمل میں عوام کو شامل کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا جس سے جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ۔چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے ہردیش کمار نے بھی بی ایل او زکے ساتھ استفسار کیااو ران پر زور دیا کہ وہ 15 ؍ ستمبر 2022ء سے شروع ہونے والی ووٹر لسٹ کو اَپ ڈیٹ کرنے کے عمل کو پورا کرنے کے لئے لگن سے کام کریں۔ اُنہوں نے بی ایل اوز سے مزید کہا کہ وہ معلومات کی تیزی سے ترسیل اورمسائل کے ازالے کے لئے گھرانوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں۔تقریب میں دیگر متعلقین کے علاوہ محکمہ الیکشن کے سینئر اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔